ممبئی26دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) نصیر الدین شاہ کے بعد اب بالی ووڈ گلوکار سونو نگم نے ملک میں حالات کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے عدم برداشت کے بارے میں بہت فکر مند ہوں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں میں تحمل کی ضرورت ہے،جس طرح کی زبان کا لوگ استعمال کرتے ہیں،وہ حیرت انگیز ہے،میں نے ہر بیان میں حدود قائم رکھا،ہمیں صبر کی مسکراہٹ اور تحمل برقرار رکھنے کی ضرورت ہے،کچھ عرصے قبل سونو نگم نے ایک میڈیا کانفرنس میں انو ملک کی حمایت کی تھی۔اس دوران انہوں نے کہا تھا کہ جو معزز خواتین ٹویٹر پر اوٹ پٹانگ باتیں کر رہی ہیں، وہ ایک ایسے شخص کی بیوی ہیں جنہیں میں نے انتہائی قریب مانتا ہوں، حالانکہ وہ اس تعلق کو بھول چکی ہیں،میں تحمل برقرار رکھنا چاہتا ہوں،اس پر، گلوکار سونا مہاپاترا نے ملک کومسلسل ہراساں کرنے والابتایاتھا۔کچھ دنوں پہلے اداکار نصیر الدین شاہد نے براہ راست بھیڑ کی طرف سے حالیہ تشدد کا حوالہ دیا تھا اور کہا کہ بہت سے مقامات میں پولیس افسر کے قتل کے مقابلے میں ایک گائے کی موت زیادہ اہمیت دی گئی تھی۔اداکار نے اپنے بچوں کی حفاظت کے بارے میں بھی تشویش ظاہر کی تھی،وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنے بچوں کو کسی مخصوص مذہب کی تعلیم نہیں دی ہے،نصیر الدین شاہ کاروان محبت نے ایک ویڈیو انٹرویو میں یہ تبصرہ کر رہے تھے۔